جی ایچ کیو حملہ میں ملوث مزید 23 افراد گرفتار

May 23, 2023 | 13:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 9مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد جی ایچ کیو حملے میں ملوث مزید 23 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو حملے میں ملوث مزید 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی، جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ میں ملوث کل 356 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے۔ ملزمان کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو کے 18 مقدمات درج کیئے گئے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں