ایک نیوز: ایشیاکپ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا، جس میں شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان کی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا لیکن میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔
حال ہی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر بورڈز نے موقف اپنایا تھا کہ یواےای میں زیادہ گرمی ہوگی جس کے باعث کھلاڑیوں کو انجریز ہوسکتی ہیں اس لیے میچز سری لنکا میں کروائے جائیں۔دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 رواں برس بھارت میں کھیلا جانا ہے لیکن بی سی سی آئی نے ابتک شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہےکیونکہ پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر گرین شرٹس نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔