ایک نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9 مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں اور بے گناہ معصوموں کو رہا کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسے بلو کے گھر جا رہے ہیں، بزدل عدت کے دن بھی پورے نہیں کرتے، پارٹی چھوڑنے میں بھی میراتھن ریس لگی ہے، یہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ پارٹی بھی ڈوب جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ضرورت مندوں، مفاد پرستوں کی پارٹی بنائی جاتی ہے اس لیے جمہوریت ناکام ہوتی ہے اور کوئی حکومت 5 سال پورے نہیں کرتی، وزیراعظم دن میں 3 بار بے کار خطاب کر رہے ہیں، حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔ قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔
حکوت کی نہ کوئی بات نہ اوقات نہ معاملات ہیں نہ حالات ہیں ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے 9مئی کے حقیقی سازشی مجرموں کو سزا دیں بے گناہوں معصوموں کو رہا کریں یہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوگئی ہے گروتھ منفی ہوگئی ہے قومی اسمبلی میں بِکنے اور بکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 23, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کو چھو سکتی ہے، ان کی کارکردگی آئی ایم ایف سے چھٹی، ڈالر 307 روپے کا، دوستوں سے تنہائی، معاشی تنزلی، اقتصادی تباہی اور سیاسی بحران ہے، غریب کے پاس قبر کے پیسے نہیں، وہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی نہ کوئی بات، نہ اوقات، نہ معاملات اور نہ حالات ہیں، ملک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، یہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے، گروتھ منفی ہوگئی ہے، قومی اسمبلی میں بِکنے اور بَکنے والوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔
وزیراعظم دن میں3باربےکارخطاب کررہاہےحکومت چلانا انکے بس کی بات نہیں پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کوچھو سکتی ہےIMFسےچھٹی ڈالر307روپےکادوستوں سےتنہائی معاشی تنزلی اقتصادی تباہی سیاسی بحران یہ ہےان کی کارکردگی غریب کےپاس قبرکےپیسےنہیں وه اللہ کے بعد صرف سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 23, 2023