ایک نیوز: ابوظہبی ٹی10 لیگ کے منتظمین نے امریکی ٹی10 لیگ کے افتتاحی سیزن کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی10 کا ایڈیشن متحدہ عرب امارات کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔یو ایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے منتظمین کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مصباح الحق، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن، ٹی10 گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین نواب شاہ جی الملک، کوآرگنائزر امت پٹیل شریک تھے۔
اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ پرانے کھلاڑی دوبارہ کھیلیں اور مجھے یقین ہے کہ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کامیاب ہوگی۔منتظمین کی جانب سے یو ایس ٹی10 کا لوگو بھی متعارف کرایا گیا، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔