معروف اداکار کی پراسرا ر موت، باتھ روم سے لاش برآمد

aditya sing rajput
کیپشن: aditya sing rajput
سورس: google

ایک نیوز : اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی پراسرار موت ،  اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔
ممبئی پولیس کے مطابق اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت اندھیری علاقہ واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آدیتہ سنگھ راجپوت کی موت منشیات کی اوور ڈوز لینے کے باعث ہوئی وہ سلپ ہوکر باتھ روم میں گرے اور دوبارہ ہوش میں  نہیں آسکے ۔ ان کی لاش ان کے دوست نے دریافت کی جو ان کی جانب سے موبائل فون پر رابطہ نہ ہونے پر پریشان ہوکر چوکیدار کے ہمراہ ان کے 11 ویں منزل پر واقع فلیٹ پر پہنچا تھا ۔ 

دونوں نے آدیتہ سنگھ راجپوت کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان ک موت کی تصدیق کردی ۔

آدتیہ سنگھ راجپوت نے ایک ماڈل اور اداکار کے طور پر کیرئیر کی شروعات کی اور بہت سے نئے چہرے بھی متعارف کرائے ۔ ان کی موت بالی وڈ انڈسٹری کے لیے  بڑا صدمہ سمجھی جارہی ہے 

آدتیہ کا تعلق دہلی سے تھا اور اس نے بطور ماڈل شروعات کی۔ وہ کرانتی ویر اور میں گاندھی کو نہیں مارا جیسی فلموں کا حصہ تھے۔ وہ تقریباً 300 اشتہارات  میں لیڈنگ رول کرچکے تھے اور اسپلٹسولا 9 جیسے رئیلٹی شوز میں حصہ لیا  انہوں نے محبت، عاشقی، کوڈ ریڈ، آواز سیزن 9، بیڈ بوائے سیزن 4 اور دیگر جیسے ٹی وی پروجیکٹس میں حاصل کیا۔