وزیراعظم کی وفاقی وزراء، آئینی ماہرین سے مشاورت،سیاسی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم کی وفاقی وزراء، آئینی ماہرین سے مشاورت،سیاسی صورتحال پر بریفنگ
کیپشن: Consultation of the Prime Minister with federal ministers, constitutional experts, briefing on the political situation

ایک نیوز: وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اہم وفاقی وزراء اور آئینی ماہرین نے آئینی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو اہم قانونی، آئینی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر قانون، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ اہم شخصیات نے مشاورت کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی مشاورت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا وہ قانون کی گرفت میں آئے گا۔ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون نے اہم آئینی و قانونی امور پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا۔ 25 مئی کو’’یوم تکریم شہداء پاکستان“ منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔