القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور

May 23, 2023 | 10:10 AM

ایک نیوز:احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ  احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی، وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کوکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

 احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت  5 لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

احتساب عدالت نے تفتشی افسر کو نوٹس جاری کردیے، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔

 احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانےکے لیے دستخط کرنےکی ہدایت کی۔

مزیدخبریں