شیریں مزاری کیس: آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

May 23, 2023 | 10:04 AM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کوتوہین عدالت کیس میں فریق بنانے کی درخواست منظورکرلی گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں فریق بنایا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔آئی جی اسلام آباد کو فریق بنانے کی درخواست شیریں مزاری کی بیٹی نے دائر کی تھی۔

مزیدخبریں