جیف بیزوس نے منگنی کر لی، منگیتر کون ؟

May 23, 2023 | 10:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینٖڈ سےمنگنی کر لی۔

رپورٹ  کے مطابق59 سالہ جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ 53 سالہ امریکی صحافی و اینکر لورین وینڈی سانچیز سے منگنی کرلی ہے۔   جیف بیزوس اورلورین وینڈی سانچیزفرانس میں ایک ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں،  جوڑے کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں دونوں کو جیف بیزوس کی 5 کروڑ ڈالر کی کشتی پر ایک ساتھ دیکھا گیا اور اس دوران لورین وینڈی کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی بھی دیکھی گئی۔

  جیف بیزوس اورلورین وینڈی سانچیز نے کانز فلم فیسٹیول میں فلم 'کلرز آف دی فلاور مون' کے پریمیئر میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔ ایمازون کے بانی اور امریکی صحافی نے جنوری 2019 میں اپنے تعلقات کی تصدیق  کی تھی اور جیف بیزوس نے اپنی بیوی میکنزی اسکاٹ سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔ جیف بیزوس اور میکنزی کی شادی 26 سال رہی اور ان کے 4 بچے ہیں۔

اسی طرح  لورین وینڈی سانچیز کی بھی 4 سال قبل شوہر پیٹرک وائٹسیل سے طلاق ہوگئی تھی، 13 سال کی شادی میں ان کے دو بچے ہیں لیکن اب 4 سال ساتھ گزارنے کے بعد جیف بیزوس اورلورین وینڈی  نے بالآخر منگنی کرلی۔

مزیدخبریں