حکومتی خرچے پر بیرون ملک تعلیم کیلئے جانیوالے اساتذہ روپوش

حکومتی خرچے پر بیرون ملک تعلیم کیلئے جانیوالے اساتذہ روپوش

ایک نیوز: بلوچستان حکومت کے خرچے پر بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مختلف ممالک میں روپوش ہو جانے والے 13 اساتذہ کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2008سے 2017کے دوران بلوچستان کے 65 اساتذہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔ حکومت نے ان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کیے لیکن ان میں سے 13 اساتذہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختلف ممالک میں روپوش ہوگئے اور وطن واپس نہیں آئے۔

یہ معاملہ 5 سال تک دبا رہا  لیکن  بالآخر  بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں معاملہ سامنے آیا۔ کمیٹی نے جامعہ بلوچستان کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تو ریکارڈ سے پتہ چلا کہ بیرون روپوش ہونے والے اساتذہ   جعلی شورٹی بانڈز جمع کروا کےگئے ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کو واپس لانے کا معاملہ ایف ائی اے کے حوالے کردیا ہے۔