دنیامیں2لاکھ کابرگرکہاں سےملتاہے

دنیامیں2لاکھ کابرگرکہاں سےملتاہے
کیپشن: Where in the world do you get 2 million burgers?

ایک نیوز:امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا کے ایک ریسٹورنٹ میں امریکا کا مہنگا ترین چیز برگر فروخت کیا جا رہا ہے جس کی قیمت 700 ڈالر  (تقریباً 2 لاکھ روپے) ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلاڈلفیا میں موجود ڈروری بیئر گارڈن میں فروخت کیے جانے والے اس برگر کے مہنگے ترین ہونے کی وجہ اس پر چڑھایا جانے والا سونے کا ورق اور اس کی تیاری کے دوران شامل کیے جانے والے وہ خاص اجزا ہیں جو برگر کو دنیا کے مہنگے ترین کھانوں میں شامل کرتے ہیں۔
برگر کے اجزا میں جاپانی نسل کے گائے کا مشہور ویگیو بیف ، اٹلی کے بلیک ٹرفل آئرش پنیر ، شہد ، لوبسٹر فلیم بیڈ(مخصوص طریقے سے تیار جھینگا ) کیویر ( مچھلی کے انڈوں سے تیار اچار اور 5000 ڈالر کی لوئس کوگناک کا ایک اونس بھی شامل کیا جاتا ہے۔
ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کے اس نئے مینیو کا مقصد اپنے گاہکوں کی دلچسپی اور توجہ سمیٹنا ہے۔
واضح رہےکہ دنیا کے اب تک کے مہنگے ترین برگر کی قیمت 6000 ڈالر ہے جو کہ نیدرلینڈ کے ریسٹورنٹ ڈی ڈالٹن میں ملتا ہے۔