ایک نیوز:کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ ایک دن میں 89کھرب کما کر امیرترین فرد بن گئے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران برنارڈ آرنلٹ اور جیف بیزوز کے درمیان دنیا کے امیر ترین فرد بننے کی دوڑ دیکھنے میں آئی۔جس دوران کئی بار جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بنے اور پھر برنارڈ آرنلٹ ان کو پیچھے چھوڑ کر اوپر آگئے۔
مگر اب لگتا ہے کہ پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ نے دنیا کے امیر ترین شخص کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ 22 مارچ کو ان کی دولت میں 32.3 ارب ڈالرز (89 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
برنارڈ آرنلٹ نے ایک دن میں 89کھرب کما لئے
Mar 23, 2024 | 23:36 PM