کتوں کی حیرت انگیز صلاحیت دریافت 

 کتوں کی حیرت انگیز صلاحیت دریافت 
کیپشن:  کتوں کی حیرت انگیز صلاحیت دریافت 

ویب ڈیسک:سائنسدانوں نے کتوں کی حیرت انگیز صلاحیت دریافت کی جو دنگ کرکے رکھ دے گی 
جی ہاں واقعی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کتے گیندوں، جوتوں اور خود سے جڑی مختلف چیزوں کے نام اور الفاظ سمجھتے ہیں۔ ہنگری کی Eötvös Loránd یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا۔
کتوں کو انسانوں کا بہترین دوست قرار دیا جاتا ہے جس کے سونگھنے کی صلاحیت بہترین ہوتی ہے۔
سائنسدانوں کا کافی عرصے سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ کتے الفاظ کے معنی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔
اس حوالے سے ماضی میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا تھا کہ کتے مخصوص چیزوں سے جڑے الفاظ سمجھ جاتے ہیں، مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے دماغ اس حوالے سے کیسے کام کرتے ہیں۔