اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد 

Mar 23, 2024 | 22:25 PM

ایک نیوز:اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد، سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد  کیا گیا۔شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں 140 اسکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس، 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے ،90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے، بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں پر اسکوائر فٹ 32 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیسمنٹ میں پر اسکوائر فٹ 22 روپے، رہائشی اپارٹمنٹ پر اسکوائر فٹ 26 روپے ٹیکس عائدہوگا۔پرائیویٹ اسپتالوں میں پراسکوائر فٹ 22 روپے پراپرٹی ٹیکس،پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں پراسکوائر یارڈ 180 روپے  جب کہ مارکیز اور میرج ہالز میں پر اسکوائر فٹ 13 روپے پراپرٹی ٹیکس عائد ہوگا۔

مزیدخبریں