معین خان کا پی سی بی میں کوئی عہدہ قبول کرنے سے انکار

معین خان کا پی سی بی میں کوئی عہدہ قبول کرنے سے انکار
کیپشن: معین خان کا پی سی بی میں کوئی عہدہ قبول کرنے سے انکار

ایک نیوز:سابق کپتان معین خان کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم میں اعظم خان کے کھیلنے تک پی سی بی میں کوئی بھی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔
معین خان کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ کرکٹر کی فارم اور فٹنس کی بہت اہمیت ہوتی ہے، عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتے ہیں، پاکستان ٹیم کو آل راؤنڈر کی ضرورت بھی ہے۔ اگر عماد وسیم کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھلانا چاہیے۔ گارنٹی لینا اور دینا دونوں غلط ہے، مجھے علم نہیں کہ کس نےگارنٹی دی۔کھلاڑی جذباتی ہو کر ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں، اگر کوئی پاکستان کے لیے مزید کھیلنا چاہتا ہے تو  وہ ریٹائرمنٹ کیوں لے رہا ہے۔
سابق کپتان کاکہنا تھاکہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کیوں لی اگر  وہ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں ریٹائرمنٹ واپس لے لینی چاہیے۔ شاہین آفریدی کی ابھی ایک سیریز ہوئی ہے، کپتانی واپس لینا مناسب نہیں، ایک کپتان کو  وقت دینا چاہیے، جب بھی کپتان  بنائیں طویل مدت کے لیے بنائیں۔