ایک نیوز :سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کردی ۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا رفح کراسنگ کے دورہ پرگفتگو میں کہنا تھاکہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کےلیے رفح آیا ہوں۔غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اب انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے۔ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
سربراہ اقوام متحدہ کاکہنا تھاکہ رفح میں زمینی آپریشن انسانی تباہی کا سبب بنے گا۔اب وقت ہے کہ انسانی بنیاد پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ہو۔ اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا۔ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔