یوم پاکستان پرقاہرہ،نئی دہلی،ماسکو میں پروقارتقاریب 

Mar 23, 2024 | 20:30 PM

ایک نیوز:پاکستان کے 84ویں یوم پاکستان پر مصر کے دارلحکومت قاہرہ،بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی،روس کے دارلحکومت ماسکو میں تقاریب کاانعقاد کیاگیا۔

  مصر میں پاکستان کے سفیر  ساجد بلال نے پاکستان کے 84ویں قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں  ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔ مصر کے پبلک بزنس سیکٹر کے وزیر انجینئر محمود عصمت  نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت  کی۔

  مصر میں پاکستانی سفیر ساجد بلال کاکہنا تھاکہ  آج پاکستان کو  کئی غیر معمولی سنگ میل عبور  کرنے پر فخر ہے ۔پاکستان نے انسانیت کو درپیش مسائل کے حل اور عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

نئی دہلی میں یوم پاکستان کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ بھارت میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ اور ہائی کمیشن کے عملے نے شرکت کی۔ عام شہریوں,  بھارت میں موجود پاکستانیوں اور سفارتی عملہ نے شرکت کی ۔پاکستانی ناطم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔پاکستانی ناطم الامور سعد احمد وڑائچ نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

 ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان  کی تقریب ماسکو میں انتہائی قابل مذمت دہشت گردحملوں کی وجہ سے سادگی سے منعقد کی گئی۔

پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کے دوران ماسکو واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واقعے کی شدید تر مذمت کی۔

مزیدخبریں