ایک نیوز: ورلڈ بینک نے پاکستان کےلیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو دو منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرکی رقم فراہم کریگا، جن دو منصوبوں کے لیے رقم کی فراہمی کی جائیگی ان میں ایک منصوبہ ڈیجٹیل اکانومی انہاسمنٹ پروگرام ہے جس کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ملیں گے ۔منصوبے کے تحت شہریوں اور فرموں کے لیے ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں معاونت کی جائیگی۔
عالمی بینک 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے بچاؤ اور سندھ کے تین بیراجوں کی حفاظت اور انتظام کا بندوبست کیا جائیگا۔