گورنرہاؤس،یوم پاکستان  پرمختلف شخصیات میں سول اعزازات تقسیم

گورنرہاؤس،یوم پاکستان  پرمختلف شخصیات میں سول اعزازات تقسیم
کیپشن: گورنرہاؤس،یوم پاکستان  پرمختلف شخصیات میں سول اعزازات تقسیم

 ایک نیوز: یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور  میں مختلف شخصیات میں سول اعزازات تقسیم کئے گئے۔

  یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنر ہاؤس لاہور میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نواز گیا ۔مجموعی طور پر 132 شخصیات کوستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ڈاکٹر ندیم جاوید کوسی پیک کی طویل المیعاد منصوبہ بندی کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا گیا۔ ڈاکٹر ندیم جاوید کو 2022ء میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کے اعتراف میں بھی ایوارڈ دیا گیا، منصوبہ بندی کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے پر بھی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔
 تعلیم کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، اسی طرح اداکاری میں حسن کارکرگی پر اداکارہ سجل علی اور اداکارہ جگن کاظم کو بھی تمغہ امتیازعچا کیے گئے۔
 اعلی صحافی خدمات سر انجام دینے پر سینئر صحافی سلیم بخاری اور فہد حسین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا  ، ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر محمد یار، ڈاکٹرعامرسعید، ڈاکٹر محمد ضیا سمیت سیاستدان رمیش سنگھ اروڑہ کو صدر پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب نے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کو ایوارڈ دیا۔ رمیش سنگھ دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئےرمیش سنگھ نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی موثر نمائندگی کی۔ 

گورنر ہاؤس لاہور میں سول ایوارڈ کی تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر چوہدری ظفر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سروراور صوبائی سیکرٹریز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ سمیت مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔