ماسکوحملےمیں ملوث 11افرادگرفتار

روس: کروکس سٹی ہال حملےمیں ملوث4حملہ آوروں سمیت11افرادگرفتار
کیپشن: Russia: 11 people arrested including 4 attackers involved in Crooks City Hall attack

ایک نیوز:روس کے کنسرٹ ہال میں حملےمیں ملوث 4حملہ آوروں سمیت 11افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔
روسی حکام کےمطابق قانون نافذکرنےوالےاداروں اورسیکیورٹی ایجنسیزنے ماسکو حملےمیں ملوث 11 افراد کو گرفتار کرلیا،جن میں 4 گرفتار افراد براہ راست ماسکو کنسرٹ پر حملہ میں ملوث ہیں۔
روسی میڈیاکےمطابق ماسکو میں تمام تقریبات منسوخ کردی گئی،سیکورٹی ہائی الرٹ،عوامی مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کےمطابق ماسکو حملہ آوروں کے یوکرائن میں رابطے تھے اور وہ فرار ہوکر یوکرائن کی سرحد عبور کرنا چاہ رہے تھے۔
خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں گولیوں کے زخموں اور جلنے کے باعث ہوئیں۔ حملہ آوروں نے کروکس سٹی ہال کو جلانے کے لئے نامعلوم کیمیکل استعمال کیا جس سے چھت کاکچھ حصہ مکمل طورپر جل گیا۔

واضح رہےکہ ماسکوکنسرٹ حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد93 ہوگئی۔