قیدیوں کی سزامیں 90دن کی کمی،نوٹیفکیشن جاری

Mar 23, 2024 | 13:16 PM

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےرمضان المبارک میں قیدیوں کی سزامیں نوےروزکی کمی کردی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
  نوٹیفکیشن کےمطابق جو قیدی پہلے ہی سزا میں رعایت لے چکے ہیں انہیں مزید رعایت نہیں ملے گی،ریاست کے خلاف سر گرمیوں میں ملوث قیدیوں کو بھی سزا میں کمی کی رعایت نہیں ملے گی ، فرقہ واریت،منشیات اور زنا کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو بھی سزا میں رعایت نہیں ملے گی۔

 ڈکیتی اور اغور میں ملوث قیدیوں کو بھی یہ سزامیں رعایت حاصل نہیں ہوگی۔ بغاوت اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں کی بھی سزامیں کمی نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں