ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان اس مشکل وقت میں روس کےساتھ کھڑاہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق(ٹوئٹر)پرایک ٹویٹ میں کہاہےکہ کل رات ماسکو میں ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ متاثرین کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ رات روس کےدارالحکومت ماسکو کے قریب مسلح افراد نے کروکس سٹی ہال میں فائرنگ کی اوردھماکےکئےجس کےنتیجےمیں 60افرادہلاک ہوگئےجبکہ 145زخمی ہوئے۔