یوم پاکستان پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاپیغام

Mar 23, 2024 | 10:07 AM

ایک نیوز:یوم پاکستان کےموقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےاپنےپیغام میں کہاہےکہ یوم پاکستان دھرتی سے عہد الفت کی تجدید کادن ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والےجذبے کی ضرورت ہے۔ قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔23 مارچ تحریک آزادی اور شہداء تحریک پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے۔ قرار داد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے۔

مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی جدوجہد کی اور مسلم لیگ نوازشریف کی قیادت میں تعمیر پاکستان کی قرارداد پر عمل پیرا ہے، آج ہم سب کو دہشت گردی، کرپشن، غربت اور بے روزگاری کیخلاف قرارداد منظور کرنی ہے ، آج حکومت کو عوام کی خدمت اورعوام کو ذمہ دارشہری بننے کی قرارداد منظور کرنی ہے ،ہمیں ماحول صاف رکھنے ، پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنانے کی قرارداد بھی منظور کرنی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ نوجوانوں کو پاکستان کے استحکام اور ترقی کی کے لیے کام کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہے،اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پرچلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پاکستان پائندہ باد ۔

مزیدخبریں