ملک بھر میں 84 واں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں 84 واں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
کیپشن: The 84th Pakistan Day is being celebrated with enthusiasm across the country

ایک نیوز:ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر تمام صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ آج یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل  ہے ۔
یوم پاکستان کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جبکہ اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ ہوئی۔یوم پاکستان پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاریوں نے فلائی پاسٹ کی، فلائی پاسٹ میں میراج ،جے ایف 17 تھنڈر اورایف 16 لڑاکا طیارے شامل تھے،فلائی پاسٹ میں ایف 7پی جی چیتا لڑاکا طیاروں نے شاندا ر مظاہرہ کیا،جدید ترین لڑاکا طیارے جے 10سی نےبھی شاندار فلائی پاسٹ کیا،پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے سی ون 30 نے بھی شاندار مظاہرہ کیا،جدید ترین جاسوسی نظام سے لیس طیاروں نےبھی  فلائی پاسٹ ‏ میں حصہ لیا،پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں نےبھی شاندار مظاہرہ کیا، ونگ کمانڈر حسن صدیقی کی قیادت میں ایف16 لڑاکا طیاروں نےشاندار مظاہرہ کیا اور فوجی دستوں نےسلامی پیش کی ۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی  تھے۔

یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کوعبور کر لیں گے، پوری قوم جمہوریت، انصاف اور مساوات کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرے۔ہم کشمیریوں کو ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی بحالی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ ملک کے معاشی مسائل میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اقدامات سے معاشی استحکام آئے گا اور ہم مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پا لیں گے۔