ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اظہرمشوانی کو دوپہر کے وقت اغواکرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ بس بہت ہوگیا پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تمام قوانین توڑ رہی ہے ،پولیس تحریک انصاف کو نشانہ بنا رہی ہے ،اظہر مشوانی دوپہر سے اغواکرلیا گیا ہے اور اس کا ابھی تک کوئی پتا نہیں چلا۔
دوسری جانب فواد چودھری نے بتایا کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ۔آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواکیا گیا۔اظہر مشوانی کو فوری عدالت میں پیش کیا جائے اور ان پر لگے الزامات کی نوعیت بھی بتائی جائے۔