ایک نیوز : وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسر شامل ہوں گے، 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹ، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹ اور 50سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا۔
ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیا کے حوالے سے سفارشات بھی دے گی۔