تحریک انصاف کا پنجاب میں الیکشن کا التوا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

Mar 23, 2023 | 17:26 PM

تحریک انصاف کا پنجاب میں الیکشن کا التوا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
تحریک انصاف کا پنجاب میں الیکشن کا التوا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

ایک نیوز :ایک نیوز :تحریک انصاف نےپنجاب میں الیکشن کا التوا سپریم کورٹ  میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، کل سپریم کورٹ میں باقاعدہ درخواست دائر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف کل درخواست دائر کی جائیگی ۔آئین شکنوں کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں ۔وکلاکی کوئی بھی تحریک چلے گی تحریک انصاف اس کے پیچھے ہوگی ۔

اسد عمر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا ، کل ہی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جائے گی ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی و قانونی نہیں ، فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے متصادم ہے ۔کل رات الیکشن کمیشن  کے فیصلے نے آئین کی دھجیاں اڑادیں ۔ آئین کے دفاع کیلئے سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی ہے ، مینارپاکستان کا جلسہ تاریخی ہوگا ، گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کر چکے ہیں ۔

 کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا ، کل ہی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جائے گی ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی و قانونی نہیں ، فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے متصادم ہے ۔کل رات الیکشن کمیشن  کے فیصلے نے آئین کی دھجیاں اڑادیں ۔

اسد عمر نےمزید کہا کہ پاکستان کا تصور ہی آئین کے بغیر مکمل نہیں ہے، ہمارا جلسہ  25کی رات اور 26کی صبح تک چلے گا، جلسے میں بھرپور طریقے سے تیاریاں کی جارہی ہے، ہمارے سینیٹر اجلاس میں شرکت کریں گے  اور پی ٹی آئی کا موقف پیش کریں گے۔

جب لاہور ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں صوبائی اسمبلی کی الیکشن کی تاریخ کے معاملات چل رہے تھےتو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہےحکومتی اتحاد پارلیمنٹ میں الیکشن نہ کروانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے پھر چند گھنٹے بعد فیصلہ آجاتا ہے کہ 8 اکتوبر کو الیکشن ہوگا۔پورا پاکستان مطالبہ کررہا ہے الیکشن کمیشن کے پانچ ممبرز پر آرٹیکل 6لگنا چاہیےپہلی بار سویلین حکومت نے آئین کوصلب کرنے کی کوشش کی ہے۔

جبکہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے اعلان پر پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ہمارے سینیٹرپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گےاور الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدام پر اپنا بھرپور موقف پیش کرینگے۔

مزیدخبریں