ایک نیوز: لاہور ،رائیونڈکے علاقے میں زیر تعمیر پلازہ کی لفٹ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رائے ونڈ الکبیر ٹاؤن فیز1میں لفٹ گرنے سے 25 سالہ عمراور24 سالہ عثمان جاں بحق ھو گئے اور 37 سالہ مظفر شدید زخمی ھو گیا جسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زیر تعمیر پلازہ میں مزدور لفٹ کے ذریعے بلڈنگ مٹیریل اوپر لیجا رہے تھے۔ لفٹ ٹوٹنے سے مزدور پلازے سے نیچے گر گئے 2مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے.
واضح رہے کہ اسلام آباد میں زیرتعمیر پل کا پلر گرنے سے2 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی تھے۔حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا تھا۔ زیرتعمیر پل کا پلر گرنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔