پنجاب الیکشن ملتوی: شیخ رشید نے ازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

پنجاب الیکشن ملتوی: شیخ رشید نے ازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا
کیپشن: آئین کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں،شیخ رشید کا چیف جسٹس کو خط

ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول واپس لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن آئینی مدت میں کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔

الیکشن کمیشن شیڈول واپس لے کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا۔ شیخ رشید نے خط میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی پر ازخود نوٹس لیا جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ حکمران عوام نہیں اپنے مفاد کیلئے الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان آئین سے کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔