ایک نیوز: سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں ہزار برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخودنوٹس 29 مارچ کو مقرر کر دیا ۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔
عدالت نے ہزارہ برادری کے لاپتہ افراد کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی و بلوچستان حکومت، آئی جی پولیس اور ایف سی کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔
نیکٹا، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزارت دفاع کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔