ایک نیوز : 18ویں صدی کے حکمران ٹیپو سلطان کے اصل قاتل ووکالیگا رہنما تھے ج۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے الیکشن مہم کے لیے مہم چلا دی ۔
رپورٹ کےمطابق بی جے پی وی ڈی سواکار کو ٹیپو سلطان کے حریف کے طور پر پیش کرتی رہی ہے لیکن پچھلے کچھ دنوں میں اس نے سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی ووکالیگا برادری کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیپو سلطان کے خلاف مراٹھا اور انگریز فوج لڑی تھی تاہم ان میں دو ووکالیگا رہنما بھی شامل تھے اور انہوں نے ہی ٹیپو سلطان کو قتل کیا۔
دوسری جانب اہم مذہبی رہنما نے دعوے کو کافی حد تک ناکام ثابت کر دیا ہے لیکن بی جے پی پیچھے ہٹتی دکھائی نہیں دے رہی۔
واضح رہے کچھ لوگوں کا دعوٰی ہے کہ ٹیپو سلطان کو دو ووکالیگا رہنماؤں نے قتل کیا تھا جن کے نام اوری گاؤدا اور ننجے گاؤدا تھے اور اس کا ذکر اداندا کیریپا نے اپنی کتاب میں بھی کیا ہے۔اگرچہ اس پر کچھ تاریخ دانوں کی جانب سے اعتراض بھی کیا گیا ہے تاہم بی جے پی رہنما اس کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں جن میں ووکالیگا کے مقامی رہنما سی ٹی روی، اشوت نارائن اور گوپالیاہ شامل ہیں۔
ووکالیگا کمیونٹی کانگریس اور جنتا دل سکیولر کے حامی رہی ہے اور ان دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اوری گاؤدا اور ننجے گاؤدا وجود نہیں رکھتے اور افسانوی کردار ہیں۔رواں ہفتے کے آغاز میں ریاست کے وزیر ہارٹیکلچر منیرتھنا، جو پہلے فلم پروڈیوسر تھے، نے اعلان کیا کہ وہ اس موضوع پر فلم بنائیں گے اور اس کا نام ہو گا ’اوری گاؤدا اور ننجے گاؤدا‘۔