ایک نیوز: ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم میں بھگدڑ مچنے سے40 سالہ شخص سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے چارسدہ میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مطابق بھَگدڑ کے دوران زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بنوں میں بھی مفت آٹے کی فراہمی کیلئے مختص کیے گئے پوائنٹ نمبرسات بنوں فلور مل پر مفت آٹے کے انتظار میں کھڑے لوگوں پر دیوار گر گئی۔دیوار گرنے سے دو افراد گل آزاد اور گل خان جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔
نگراں وزیر خوراک خیبرپختونخوا فضل الہیٰ کا کہنا ہے کہ آٹے کے حصول کے لیے شہری ایک ہی جگہ جمع ہوجاتے ہیں اور سرکاری نمبر پر کال کرکے نہ آنے سے پریشانی ہوتی ہے۔
گزشتہ روزبہاولپورمیں بلدیہ روڈ پر سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹ پر آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی جس میں بھگدڑ کے باعث 8 خواتین شدید زخمی ہوئی تھیں جبکہ ایک خاتون کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی۔
منچن آباد میں سابقہ نادرا آفس کے قریب مفت آٹا پوائنٹس پر شہریوں کے انتہائی رش اور بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی مرد اور خواتین پاؤں تلے کچلے گئے. بھگدڑ مچنے پر سیکورٹی پر معمور اہلکار زخمیوں پر ڈنڈے برساتے رہے. موقع پر موجود لوگ اپنے پیاروں کو زخمی ہونے سے بچاتے اور رش سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے . بھگدڑ کے دوران اے سی آفس کا عملہ بھی زد میں آگیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر معجزانہ طور پر محفوظ رہے.
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہکئی زخمیوں کو موقع پر فسٹ ایڈ دے دی گئی ۔شہریوں کو کہنا ہے کہ آٹا پوائنٹس پر شہریوں کی تذلیل قابل افسوس ہے.
دوسری جانب تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں راشن تقسیم کے معاملے پر فائرنگ ہو گئی جس سے3 افراد زخمی ہو گئی جن میں سے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں پپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں ذیشان حیدر، ارباب حسیب اور مشتاق احمد شامل ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ راشن تقسیم ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر پیش آیا ہے۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے ملک ہاشم، ملک شعیب اور طیب قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔