رمضان کے پہلے عشرہ رحمت کی دعا

رمضان کے پہلے عشرہ رحمت کی دعا
کیپشن: رمضان کے پہلے عشرہ رحمت کی دعا

ایک نیوز: رمضان مسلمانوں کا ایک با برکت مہینہ ہے۔ اس مہینے میں تمام دنیا کے مسلمان روزہ رکھتے اور اللہ رب وا لعزت کی عبادت کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  روزہ اسلام کے بنیادی ا رکا ن میں سے ہے۔ اللہ عزو جل قرآن پاک میں ا رشاد فرماتا ہے کہ”اے ایمان والوں تم پر روز ے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تا کہ تم متقی اور پر ہیز گار بن جائوْ۔‘‘

اس کے علاوہ بھی قرآن و حدیث میں رمضان المبارک کے بے شمار فضائل و بر کات بیان کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک کو تین عشروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 10 دنوں کو عشرہ کہا جاتا ہے لہذا رمضان کے پہلے عشرےکو’عشرہ رحمت ، دو سر ے عشرے کو عشرہ مغفرت ، تیسرے اور آخری عشرے کو عشرہ نجات کہا جاتا ہے۔ 

رمضان المبارک کے آغاز پر پہلی شب کو ہی جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور شیطا ن زنجیروں میں جکڑ دئیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی دُعا کی بھی بہت فضیلت ہے۔