یوم پاکستان پر پاک بحریہ کی تقریبات، 21 توپوں کی سلامی

یوم پاکستان پر پاک بحریہ کی تقریبات، 21 توپوں کی سلامی

ایک نیوز:  یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی تقریبات کا انعقادکیا گیا جس کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ 

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا،۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہےکہ پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشاٸی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ گوادر اور اورماڑہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقاریب اور ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-23/news-1679566623-7590.mp4