ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پردوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دئیے ہیں جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زمان پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے اب دوبارہ سے کینال روڈ پر ڈیرے ڈالنے شروع کردئیے ہیں اور کینال روڈ پرخیمے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
کینال روڈ پرخیمے لگنے سے ٹریفک کا ایک بار پھر دبا ؤبڑھنے کا امکان ہے۔مختلف شہروں سے آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان زمان پارک میں موجود ہیں جو ان خیموں میں قیام کرتے ہیں۔