پاکپتن: کرکٹ کے دوران جھگڑا، دوستوں  کے ہاتھوں دوست قتل

پاکپتن: کرکٹ کے دوران جھگڑا، دوستوں  کے ہاتھوں دوست قتل

ایک نیوز: پاکپتن میں کرکٹ کھیلنے کے دوران جھگڑے  پر دوستوں  نے جواں سالہ لڑکے کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکپتن میں کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا کی رنجش پر دوستوں جواں سالہ لڑکے پر فائرنگ کردی،سر میں گولی لگنے لڑکا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔۔ مقتول علی حسنین بنگہ حیات کا رہائشی تھا جسکا گزشتہ روز اپنے ساتھیوں سے کرکٹ کھیلنے کے دوران جھگڑا ہوا تھا۔

لڑکے کی لاش  کو قانونی کاروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کردیا گیا ہے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ پنجاب کے علاقے چشتیاں میں  دو ملزمان نے کھانے کی دعوت پر بلا کر دوست کوقتل کردیا تھا۔مقتول ساجد 3بچوں کا باپ تھا ۔ساجد کی 15سال سے ملزمان عثمان اورعدنان سے دوستی تھی۔عثمان اور عدنان نے کھانے پر بلاکر اپنے دوست ساجد کو تشدد کا نشانہ بنایا  ۔