راجہ پرویز اشرف کاپی ٹی آئی کےمستعفی اراکین کو بحال کرنےسےانکار

Mar 23, 2023 | 13:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عدالتی فیصلوں کے باوجود تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کو بحال کرنے سے انکار کرتے ہوئے دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ 120 سے زیادہ اراکین کے استعفے منظور ہوچکے ،یہ اب اجنبی ہیں انھیں ایوان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ استعفوں کی منظوری کا عدالتوں میں دفاع کرے گی۔

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کی ایوان میں واپسی کی ایک اور درخواست مسترد کر دی ہے،کسی اجنبی کو ایوان میں آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کا اسمبلی میں واپسی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ،کیا گیا،عامر ڈوگر نے عدالتی فیصلوں کی کاپی کے ساتھ سپیکر سے ایوان میں واپس آنے کی درخواست کی تھی،جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کسی عدالتی فیصلے میں سپیکر کا استعفوں کی منظوری کا حکم مسترد نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عدالتوں نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کیا اور ضمنی انتخابات بھی ملتوی ہو گئے،عدالتوں کی جانب سے جاری سپیکر کو نوٹسز میں ہماری قانونی ٹیم پیش ہو گی،قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفیٰ منظور ہو چکے ہیں،ریکارڈ کے مطابق یہ اراکین اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔

مزیدخبریں