عاطف اسلم کو بھی اللہ نے اپنی رحمت سے نواز دیا

عاطف اسلم کو بھی اللہ نے اپنی رحمت سے نواز دیا

پی این یان: نامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں تیسرے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ 

رپورۓ کے مطابق عاطف اسلم نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2014 اور دوسرے بچے کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔عاطف اسلم کے پہلے بیٹے کا نام عبدالحد اور دوسرے بیٹے کا نام آریان اسلم ہے۔

عاطف اسلم نے اپنی تیسرے اولاد کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے کیا اور مداحوں کو خوشخبری سنائی۔عاطف اسلم نے بتایا کہ انتظار ختم ہوا، میرے دل کی شہزادی کی آمد ہوئی ہے، جب کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کا نام ’حلیمہ عاطف اسلم‘ رکھا ہے، انہوں نے لکھا کہ ’حلیمہ عاطف کی طرف سے مداحوں کو رمضان مبارک ہو‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم کے مطابق ماں اور بیٹے کی صحت ٹھیک ہے اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی  درخواست کی ہے۔گلوکار نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی تاہم چہرے کو چھاپے ہوئے اسٹیکر لگا رکھا ہے۔

عاطف اسلم کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرنے کے بعد بھارتی اداکار شرد ملہوترا اور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، منضر سہبائی نے بھی گلوکار کو مبارک باد پیش کی۔عاطف اسلم اور سارا بھروانا دونوں انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جب کہ دونوں کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جاتا رہا ہے۔