جمپنگ ایڈونچر میں حادثے کا شکارسیاح معجزانہ طور پر موت سے بچ گیا

Mar 23, 2023 | 13:15 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز :تھائی لینڈ میں سیاح 10 منزلوں کے برابر اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے ایک سنگین حادثے کا شکار ہونے کے بعد معجزانہ طور پر موت سے بچ گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ہانگ کانگ کا ایک سیاح تھائی لینڈ میں 10 منزلوں کے برابر اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے ایک سنگین حادثے کا شکار ہونے کے بعد معجزانہ طور پر موت سے بچ گیا۔

 سیاح مائیک اپنے دوست کے پیچھے چھلانگ لگانے کی مہم جوئی کا آغاز کر رہا تھا جس نے اسے کامیابی سے انجام دیا۔ اس کا ٹخنہ ایک رسی سے بندھا ہوا تھا اور وہ 30 میٹر تک بازو پھیلائے رسی کے ساتھ لٹکا رہا۔ رسی زور دار جھٹکے کی وجہ سے ٹوٹ گئی اور وہ بے ہوش ہو کر نیچے جھیل میں جا گرا۔تماشائیوں کا خیال تھا کہ سیاح زندہ نہیں بچ سکے گا۔ عملہ اسے پانی سے باہر نکالنے کے لیے بھاگا لیکن وہ جلد ہی ہوش میں آیا اور خود تیر کر سطح پر آگیا۔

مائیک نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی وجہ سے گرنے سے اسے چکر آنے لگے اور اسے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔مائیک نے اس حادثے کی تلافی کے لیے جمپنگ پارک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ان کا ردعمل چونکا دینے والا تھا کیونکہ انھوں نے اسے اپنے ٹکٹ کے لیے صرف 47 آسٹریلوی پاؤنڈ کی پیشکش کی اور حادثے کی صورت میں 190 پاؤنڈ کی انشورنس دی گئی۔

مزیدخبریں