گلی کے کتوں نے شیر کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل

گلی کے کتوں نے شیر کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل

ایک نیوز : اب  پرانی  باتیں نہیں رہیں، کیا آپ یقین کریں گے کہ جنگل کے بادشاہ شیر کو کتوں نے بھگادیا اور وہ بھی محلے کے کتوں نے ، جس کی  ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آپ نے کئی ایسی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں شیر ہرن یا بکری کا شکار کر رہے ہوں لیکن ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو  ہر روز دیکھنے والی نہیں ہے۔ اس میں کتوں کا  ایک غول دکھایا گیا ہے جو اپنے محلے گلیوں سے شیر کو بھگا رہا ہے اور  واقعہ رات گئے پیش آیا۔


 بھارت کی ریاست گجرات میں سی سی ٹی وی پر ایک ایسا یادگار منظر ریکارڈ ہوا ہے جس نے سب محاورں کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔  گجرات کے گاؤں گرسومناتھ میں بھوک سے بے تاب شیر شکار کی تلاش میں گھس تو آیا لیکن گاؤں کے کتوں نے اسے کھدیڑ کی باہر نکال دیا ۔
واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور کہنے والے تو کہتے ہیں کہ اس ویڈیو میں بہت سے سبق پوشیدہ ہیں ۔