منچن آباد میں پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک

Mar 23, 2023 | 12:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  تھانہ منچن آباد کی حدود میں   پولیس مقابلہ جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ 
  پولیس   ترجمان کے مطابق منچن آباد ،ڈھاک پتن روڈ  پر دوران ناکہ بندی مشکوک افراد کو روکنے پر ملزمان نےپولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔  جس سے سرکاری گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا۔   پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ  کی۔ دوران فائرنگ ایک ملزم  اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید مضروب ہوگیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔
 ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی۔ملزم  ماجدسابقہ ریکارڈ یافتہ تھا  جوکہ راہزنی،دوران  ڈکیتی قتل جیسی سنگین وارداتوں میں بہاولنگر پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا. ڈی پی او کا کہنا ہے کہ  فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں ۔ 

واضح رہے کہ قصور، تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ جس میں انتہائی خطرناک دو ڈاکوؤں کو  زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔  ڈاکوؤں  کی شناخت عبدالحمید اور آصف کے ناموں سے ہوئی تھی اور   گرفتار دونوں ڈاکو قصور کے مختلف تھانوں کو ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مزیدخبریں