ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ملتان روڈ چوہنگ سٹاپ کے قریب گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 32 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 32 سالہ علی اشفاق کو فوری طبی امداد کے بعد مقامی اسپتال پہنچایا گیا ہے،بروقت طبعی امداد ملنے سے علی اشفاق کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق 32سالہ نوجوان موٹرسائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرگئی، جس سے نوجوان شدیدزخمی ہوگیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔سی سی پی او کے حکم پر نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل 5 سالہ ارسلان ڈور پھرنے سے شاد باغ میں جاں بحق ھوا جبکہ شیرا کوٹ میں احمد شدید زخمی ھوا آئی جی پنجاب نے ایک بار پھر پتنگ بازی پرمکمل کنٹرول کرنے کے لئیے تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو حکم جاری کردیا ہے۔