ایک نیوز: میاں چنوں کے لاری اڈا پر بس عملے اور شہریوں کے درمیان شدید جھگڑے کے دوران چھریاں لگنے سے بس کنڈیکٹر شدید زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق میاں چنوں لاری اڈا پر بس عملے اور شہریوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران چھریاں لگنے سے بس کنڈیکٹر شدید زخمی ہوگیا. بس کنڈیٹر کو ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو منتقل کردیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی بھی موقع پر پہنچ گئی, پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا سواری اور بس عملے کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر ہوا.
واضح رہے کہمانانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ محلہ قادر آباد کے رہائشی علی رضا نے اپنے بچپن کے دوست سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ دوستی کا رشتہ کیوں نہیں نبھا رہا؟ زخمی عظیم نے کہا کہ اس کا کردار ٹھیک نہیں تو گھر والوں نے اس سے تعلقات رکھنے سے منع کیا ہے اسی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا اور علی رضا نے عظیم کو پسٹل کا فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا۔