ایک نیوز: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستانیوں کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی قوم کویوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام کا اس اشتراک پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پاکستانی عوام نے کئی دہائیوں سے امریکا کے لوگوں کے ساتھ قائم رکھا ہوا ہے۔
ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا ہے کہ دونوں مما لک کے بانیوں نے جمہوریت کا خود مختاری کا خواب دیکھا تھا۔ امریکا تعلیم ، صحت، بنیادی ڈھانچہ، زراعت اور قدرتی وسائل جیسے اہم کاموں میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ ہم پاکستان کے خوشحال اور مستقبل کی جانب سفر میں پاکستان کیساتھ مشترکہ کام جاری رکھیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اشتراک کیلئے پر امید ہیں۔