الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لینے کیلئے اظہر صدیق نےالیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا

Mar 23, 2023 | 12:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ،الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ  واپس لینے کیلئے سینیر قانون دان اظہر صدیق نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا۔ 

متن کے مطابق الیکشن ملتوی کرنے کا 22 مارچ  فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف اور توہین عدالت ہے۔آئین کے مطابق الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے ہے، سپریم کورٹ واضح حکم دے چکی ہے۔8اکتوبر تک الیکشن ملتوی کرنا آئین اور الیکشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔

متن  میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول واپس لینے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔اگر الیکشن کمیشن نے فیصلہ واپس نہ لیا تو اعلی عدالتوں میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔الیکشن کمیشن 30 اپریل کو ہی الیکشن کرانے کے لیے انتظامات مکمل کرے ۔

مزیدخبریں