ایک نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے مسلمانوں کو ماہِ صیام کی مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد جمعرات کو مسلمانوں کی جانب سے پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔ ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہِ مقدس کی مبارک باد دی ہے۔امریکی صدر کا اس موقع پر کہنا ہے کہ 'جِل اور میں امریکا اور دنیا بھر میں موجود مسلمان برادری کو اپنی گرمجوش مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجتے ہیں، رمضان کریم'۔
Jill and I wish Muslim communities here at home and around the world a blessed and prosperous month.
— President Biden (@POTUS) March 22, 2023
Ramadan Kareem! pic.twitter.com/YAC2eHXePa
شیخ محمد بن زاید النہیان نے رمضان المبارک کی آمد پر عرب اور اسلامی ممالک کے بادشاہوں، امیروں اور صدور کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ شیخ محمد نے قائدین اور ان کی عوام کے لیے اچھی صحت اور تندرستی کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کی آمد پر سعودی عوام، مملکت میں مقیم تارکین وطن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا.خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا یہ شاہی پیغام وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے ریڈیو اور ٹی وی پر پڑھ کر سنایا۔ اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مسلم اُمہ کو رمضان کی مبارکباد دی اور انہوں نے تمام نعمتوں کےلیے خدا کا شکر ادا کیا