ایک نیوز: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےقوم کو یومِ پاکستان کی مبارک باددی اور کہا ہے کہ آج 22 کروڑ پاکستانی ملک سے نفرت، جھوٹ اور تقسیم کی سیاست کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں،جھوٹ، نفرت اور تقسیم کی سیاست اور خود کو آئین سے ماوراء سمجھنے والی سوچ سے ملک کو خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام آئین و پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری استحکام کے لیے پرعزم ہیں،جھوٹ، نفرت اور تقسیم کی سیاست اور خود کو آئین سے ماوراء سمجھنے والی سوچ سے ملک کو خطرہ ہے، تقسیم کی سیاست اور آئین سے ماوراء سمجھنے والی سوچ سے بھی پاکستان کو اتنا ہی خطرہ ہے، جتنا انتھا پسندی اور دہشتگردی سے ہے۔پاکستان ایک بے مثال جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا تھا۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل آئین کی پاسداری اور پارلیمانی جمہوری نظام میں پنہاں ہے،پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے پی پی پی قیادت اور کارکنان کی خدمات و قربانیاں طویل و بے مثال ہیں، قائدِ عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین، معاشی اصلاحات اور جوہری پروگرام جیسے تحفے دیے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کی اور میزائیل ٹیکنالوجی دی،سابق صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم، این ایف سی، آغازِ حقوق بلوچستان پروگرام اور بی آئی ایس پی جیسے منصوبے دیئے،سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا،جو آئین و قانون کو روند کر ایک ہی ملک میں دو پاکستان بنانے پر تلے ہیں، پی پی پی ان کے خلاف مزاحمت کرے گی،ہم مساوات، رواداری اور ترقی پسند سوچ کے فروغ اور غربت کے خاتمے و عوام کی خوشحالی کے لیئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت کو ان کی 94 ویں سالگراہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔بیگم نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی خاطر سفاک آمروں کی مذاحمت کی،بیگم بھٹو نےبے پناہ مشکلات اور المناک صدمات برداشت کئے، مگر جمہوریت اور پی پی پی کا پرچم سرنگوں ہونے نہیں دیا،مادرجمہوریت بے مثال صبر، جراَت اور مفاہمت کا استعارہ ہیں،مادرِ جمہوریت کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ نامکمل ہوگی،بیگم نصرت بھٹو بہادر و مدبر خاتون اور پروقار شخصیت کی مالک تھیں،وہ ہر قسم کے حالات میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں،بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی،مادرِ جمہوریت کی جدوجہد اور قربانیاں عوامی حقوق کے لیے سرگرم ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے،بیگم نصرت بھٹو ہر جیالے اور پاکستان کی عوام کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔