ایک نیوز: دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کیلئے مداحوں کے ساتھ مقبول ترین کھلاڑیوں کا تعین کرنے کیلئے ایک سروے کیا، جس میں کھلاڑیوں کی شہرت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آرگنائزنگ کمیٹی نے پوسٹ شیئر کی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مداحوں نے 25 فیصد ووٹ دیکر سرفہرست بنوایا۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی 8 فیصد اور محمد رضوان 4 فیصد مداحوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی بولی ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) تک لگنے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر، حارث رؤف اور نسیم شاہ 60,000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل ہوں گے۔
As voted for by you ????️
— The Hundred (@thehundred) March 22, 2023
Here's an insight into who you think will be picked in #TheHundredDraft, Powered by @sageuk ???? pic.twitter.com/U7fwvJSls4
پاکستان کی 8 وویمنز کھلاڑیوں نے بھی ہنڈریڈ لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے جس میں فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ دوسرے نمبر پر مہنگی ترین کھلاڑی ہیں۔ انکے علاوہ جویریہ رؤف 18,750 پاؤنڈ کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹنگ کا حصہ ہیں۔
ارم جاوید، ندا ڈار، فاطمہ ثناء، عروج شاہ، منیبہ صدیقی اور ماہم طارق نے بھی اس مسودے کے لیے دستخط کیے ہیں جس کی کوئی ریزرو قیمت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ ٹورنامٹ کی ڈرافٹنگ آج ہوگی۔گزشتہ برس ڈرافٹ میں کپتان بابراعظم کی بولی نہیں لگائی گئی تھی کیونکہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی میچز کھیلنا تھے۔برمنگھم فینکس نے افغانستان کے خلاف کپتانی فرائض سرانجام دینے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو برقرار رکھا تھا۔