ایک نیوز: یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی شریک تھے۔
پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی، ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔
اس موقع پر گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نےمزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پوری قوم مل کر دہشت گردی کو شکست دے گی،یوم پاکستان کے موقع پر گورنر و وزیراعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری دی،گورنرو وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے،مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے حصول کے ان گنت قربانیاں دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کا سامنا ہے، ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا رمضان شریف کے مہینے میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہم 7.8 ملین خاندانوں کو دو ہزار روپے آٹے کی مد میں دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔