گیس بحران،شہری پہلی سحری پر ہی گیس سے محروم

Mar 23, 2023 | 10:36 AM

ایک نیوز: موسم سرما کے آغاز شروع ہونے والا گیس کا بحران رمضان کے آنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس نے نہ ہونے کی وجہ سے سحری بنانا بھی امتحان بن گیا ہے۔  کئی علاقوں گیس پریشر میں کمی اور  کہیں تو گیس بلکل ہی غائب تھی۔

ماہ رمضان کی پہلی سحری پر گیس نہ ہونے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کی تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ  ماہِ رمضان کے دوران سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

 سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی 8 سے 10 فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی آئی ہے۔  گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی کے پیش نظر گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوں گے۔

مزیدخبریں